ٹرائی اینگل ٹیسٹنگ

سائن ویو قسم کے ٹیسٹ سگنل کے متبادل کے طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ویو فارم ٹرائی اینگل ویو ہے۔اس ویو کی نوکدار چوٹیوں پر کلپنگ وغیرہ کے اثرات ویوفارم ڈسٹارشن کو اسی طرح ظاہر کرتے ہیں جس طرح سائن ویو کی چوٹیوں کی گولائی پر ہوتے ہیں۔درحقیقت بہت خفیف سی کلپنگ کو ظاہر کرنے کے لئے ٹرائی اینگل ویو فارم بہت بہتر رہتی ہے۔

کسی ایمپلی فائر میں ہونے والی ڈسٹارشن کو ظاہر کرنے کے لئے ٹرائی اینگل ویو فارم کی سیدھی لکیریں بہت عمدہ ثابت ہوتی ہیں۔کسی بھی قسم کی ڈسٹارشن یا سرکٹ کے ہموار عمل میں کمی بیشی، ان سیدھی لکیروں پر گولائی یا شکستگی پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔اس طریقے سے بہت کم درجے کی ڈسٹارشن تو ڈی ٹیکٹ نہیں کی جا سکتی تاہم شدید ڈسٹارشن معلوم کرنے کے لئے یہ بہت مفید ہے۔ ٹرائی اینگل ویو فارم کا سب سے مفید استعمال کلاس بی پاور ایمپلی فائر کی جانچ میں کیا جا سکتا ہے جس میں بہت زیادہ کراس اوور

ڈسٹارشن پیدا ہو رہی ہو۔اگر عمدہ معیار کا ان پٹ سگنل (جیسا کہ شکل نمبر 2-18 کے بالائی حصے میں دکھایا گیا ہے) ، آئوٹ پٹ میں ایسی ویو فارم دکھا رہا ہے جو اسی شکل کے نچلے حصے میں دکھائی گئی ہے تو یہ شدید کراس اوور ڈسٹارشن کی نشاندہی ہو گی۔ اس صورت میں آئوٹ پٹ ٹرانزسٹرز کے لئے زیادہ بائس کرنٹ درکار ہوگی۔ اگر آپ آسیلو سکوپ کازوم کنٹرول ویو فارم کے درست حصے پر استعمال کریں تو کافی کم کراس اوور ڈسٹارشن بھی دکھائی دے جاتی ہے۔