سسٹم انٹر نیشنل (SI) نظام

الیکٹرونکس ڈائجسٹ کے ان صفحات میں دیئے گئے اکثر سرکٹ ڈایا گرامز میں الیکٹرونک پرزہ جات (پارٹس) کو سسٹم انٹر نیشنل (SI) نظام کے مطابق نامزد (لیبل) کیا گیا ہے۔ System International یا SI نظام میں پرزہ جات کی قدریں (ویلیوز) اعشاری نقطے (ڈیسی مل پوائنٹ) کے بغیر لکھی جاتی ہیں۔ پرانے سرکٹ ڈایا گرامز میں خاص طور پر اعشاریہ کا نقطہ مدھم ہو جانے کی وجہ سے اور نئے سرکٹ ڈایا گرامز میں پرنٹنگ کی خرابی یا کسی بھی دوسری وجہ سے یہ نقطہ آسانی سے نظر نہیں آتا۔ اس کے باعث اکثر غلطی ہو جاتی ہے۔ اس غلطی کو دور کرنے یا اس کا امکان کم از کم رکھنے کی وجہ سے SI نظام مروج کیا گیا ہے۔

پرزہ جات یا اجزا کی قدر لکھتے وقت قدر کی اکائی آخر میں لکھی جاتی ہے۔ اگر قدر میں اعشاریہ نشان بھی آ رہا ہو تو اسے اکائی کے مخفف حرف سے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر 10 اوہم رزسٹر کی قدر 10Rلکھی جائے گی اور 4.7mH قدر کے انڈکٹر کی قدر 4m7H لکھی جائے گی۔مزید مثالیں

2.2k = 2k2
2.5A = 2A5
.0015µ = 1.5n =1n5

مندرجہ ذیل جدول میں ضرب کنندہ (ملٹی پلائرز) کی سب سے عام استعمال ہونے والی وہ قدریں درج کی گئی ہیں جو الیکٹرونکس میں استعمال ہوتی ہیں۔

قدر   نام  نشان یا حرف قدر   نام  نشان یا حرف
10 3 کلو k 10 - 3 ملی m
10 6 میگا M 10 - 6 مائکرو µ
10 9 گیگا G 10 - 9 نینو n
10 12 ٹیرا T 10 - 12 پیکو p

سسٹم انٹرنیشنل یونٹس مقداریں SI Units Quantities

Quantity نام مقدار Symbolنشان Unitsاکائی
Resistance رزسٹینس R Ohms (W)اوہمز
Capacitanceکپیسی ٹینس C Farads (F)فیراڈز
Conductanceکنڈکٹینس G Siemens (S)سیمنز
Inductanceانڈکٹینس H Heney (H) ہنری
Currentکرنت I Amperes (A)ایمپئرز
Chargeچارج Q Coulombs (C)کولمبس
Energyتوانائی W Joules (J)جولز
Powerقوت P Watts (W)واٹس
E.M.Fالیکٹرو موٹو فورس E Volts (V)وولٹس
Massکمیت M Kilograms (Kg)کلو گرامز
Lengthلمبائی L Metres (m)میٹرز
Timeوقت T Seconds (s)سیکنڈز
Velocityاسرا V Metres/second (m/s)میٹر فی سیکنڈ
Angular Velocity
زاویاتی اسراع
w Radians/second (r/s)ریدیئن فی سیکنڈ