جانچ پڑتال - ٹیسٹنگ

جب آپ کوئی الیکٹرونک سرکٹ نصب (اسمبل) کرتے ہیں تو آپ کی فطری خواہش ہوتی ہے کہ پاور سپلائی منسلک کرتے ہی وہ مطلوبہ عمل سرانجام دینے لگے۔ لیکن عملی طور پر ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ الیکٹرونکس کا کام کرنے والے بہت تجربہ کار حضرات بھی اکثر اوقات پہلی مرتبہ سرکٹ سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس کا باعث عام طور پر کوئی نہ کوئی ایسی غلطی ہوتی ہے جو کام کے دوران میں واقع ہو جاتی ہے۔ جب آپ اس غلطی کو تلاش کر لیتے ہیں تو سرکٹ کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ سرکٹ میں رہ جانے والی ایسی غلطی یا غلطیوں کی تلاش کا کام  الیکٹرونک سرکٹس کی جانچ پڑتال (ٹیسٹنگ) کہلاتا ہے۔ اس عنوان کے تحت آپ کو مختلف اجزا کی جانچ پڑتال کے طریقے بتائے جائیں گے۔