ٹرانزسٹر سمولیٹر و کیلکولیٹر

یہ کیلکولیٹر ایسے براؤزرز پر کام کرے گا جن میں ”جاوا اسکرپٹ“ سپورٹ موجود ہے۔

یہ کیلکولیٹر ٹرانزسٹر کی خصوصیات معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں ریاضی کے وہ فارمولے شامل ہیں جن کو ٹرانزسٹر کے سلسلے میں اخذ کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر چند قدریں خود کار طریقے سے استعمال کی گئی ہیں لیکن آپ ان کو مطلوبہ حقیقی قدروں سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ بائیں طرف مقررہ قدریں درج کی جاتی ہیں جبکہ ان سے حاصل ہونے والی قدریں دائیں طرف نظر آتی ہیں۔ درمیان میں ٹرانزسٹر کا بنیادی سرکٹ دکھایا گیا ہے۔ بائیں طرف کے حصے میں نچلی جانب پی این پی یا این پی این پولیریٹی کا ٹرانزسٹر حسب ضرورت متنخب کیا جا سکتا ہے۔ درمیان میں نظر آنے والا سرکٹ منتخب شدہ پولیریٹی کے مطابق خود بخود تبدیل ہو جاتا ہے۔

بیس وولٹیج Vb کے ساتھ + اور - بٹن دکھائے گئے ہیں۔ یہ بٹن دبانے سے (ماؤس کا پوائنٹر بٹن پر لا کر کلک کریں) بیس وولٹیج میں 0.1V کی تبدیلی (کمی یا اضافہ، دبائے گئے بٹن کے اعتبار سے) کی جا سکتی ہے۔ سیچوریشن یعنی ٹرانزسٹر کے عمل کی انتہائی حد اور کٹ آف یعنی ٹرانزسٹر کے آف ہونے کی نشاندہی خود بخود حالت یعنی Condition کے نیچے دیئے گئے ڈبوں میں نشان سے ہو جائے گی۔

ٹرانزسٹر کی مخصوص اصطلاحات کو یہاں پر نیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔ ان میں سے کسی پر ماؤس پوائنٹر لے جانے سے نچلے خانے میں اس اصطلاح کی وضاحت نظر آئے گی۔ وضاحت اردو اور انگریزی میں دی گئی ہے۔ نیچے ان اصطلاحات کی تفصیل صرف اردو میں، الگ جدول میں بھی بیان کر دی گئی ہے۔

ٹرانزسٹر سمولیٹر و کیلکولیٹر

ان پٹس


 Voltages

VCC 
V     
    

VEE 

Component Values
Polarity 

Beta  

R1  Ohms

R2  Ohms
ٹرانزسٹر سرکٹ

حاصل شدہ قدریں


 Voltages


  V


  V


 Power


P


 Currents

Ic 
Ib 
Ie 


 Conditions

  Saturated
  Cutoff   
     

اصطلاحات کی تفصیل

Vb بیس وولٹیج
بیس پر وولٹیج کی مقدار گراؤنڈ کی نسبت سے
VCC کلکٹر پر پاور سپلائی وولٹیج
VEE ایمیٹر پر پاور سپلائی وولٹیج
اگر اس قدر کو صفر 0 پر سیٹ کر دیا جائے تو یہ ایسا ہی ہو گا جیسا آپ نے اس مقام کو گراؤنڈ سے جوڑ دیا ہے۔
Beta ß بیٹا (جسے ”بی - ٹا “پڑھتے ہیں)
ٹرانزسٹر کی ایک خصوصیت جو کلکٹر کرنٹ کی بیس کرنٹ کے ساتھ نسبت ظاہر کرتی ہے۔ کلکٹر کرنٹ برابر ہے بیس کرنٹ ضرب بیٹا کے (Ic=Ib*beta) یا بیٹا برابر ہے کلکٹر کرنٹ تقسیم بیس کرنٹ کے (beta=Ic/Ib) بیٹا کو ٹرانزسٹر کا گین بھی کہا جاتا ہے۔
Vc کلکٹر وولٹیج
کلکٹر پر وولٹیج کی مقدار گراؤنڈ کی نسبت سے۔ یہاں پر یہ مقدار اس
(Vc=Vcc-(Ic*R1 فارمولے سے حاصل کی گئی ہے تا وقتیکہ سیچوریشن پوائنٹ نہ آ جائے جس میں بیس وولٹیج کلکٹر وولٹیج کے برابرVc=Vb ہو جاتے ہیں۔
Ve ایمیٹر وولٹیج
ایمیٹر پر وولٹیج کی مقدار گراؤنڈ کی نسبت سے۔ یہاں پر یہ مقدار اس
Ve=Vb-0.7 فارمولے سے حاصل کی گئی ہے تا وقتیکہ کٹ آف پوائنٹ نہ آ جائے جس میں ایمیٹر وولٹیج اور ایمیٹر پر سپلائی وولٹیج برابر Ve=Vee ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلیکان ٹرانزسٹر کا بیس ایمیٹر جنکشن ایک ڈائیوڈ کی طرح عمل کرتے ہوئے 0.7 وولٹ ڈراپ کرتا ہے۔
Ib بیس کرنٹ
یہاں پر بیس کرنٹ اس Ib=Ie-Ic فارمولے سے اخذ کی گئی ہے۔
Ie ایمیٹر کرنٹ
یہاں پر ایمیٹر کرنٹ اس Ie=(Ve-Vee)/R2 فارمولے سے اخذ کی گئی ہے۔
Ic کلکٹر کرنٹ
یہاں پر کلکٹر کرنٹ اس Ic=Ie*alpha فارمولے سے اخذ کی گئی ہے تا وقتیکہ سیچوریشن پوائنٹ نہ آجائے۔(بیٹا میں ایک کا اضافہ کرکے بیٹا پر تقسیم کرنے سے الفا کی قیمت حاصل ہوتی ہے یعنی الفا برابر ہے (alpha=beta/(beta+1))سیچوریشن پوائنٹ پر کلکٹر کرنٹ Ic=(Vcc-Vc)/R1 کے برابر ہو جاتی ہے۔
Saturation ٹرانزسٹر کے عمل کی انتہائی حد۔ سیچوریشن وہ حالت ہے جس میں ٹرانزسٹر مکمل طور پر آن ہو جاتا ہے۔ یہاں پر سیچوریشن حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کلکٹر وولٹیج ڈراپ ہو کر بیس وولٹیج کی قدر کے برابر آ جاتے ہیں۔
Cutoff ٹرانزسٹر کے غیر عامل یا آف ہونے کی حالت کٹ آف کہلاتی ہے۔ اس حالت میں ٹرانزسٹر مکمل طور پر آف ہو جاتا ہے۔ یہاں پر کٹ آف حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کلکٹر کرنٹ ڈراپ ہو کر صفر تک پہنچ جاتی ہے۔
P پاور
یہاں پر پاور سے مراد وہ حرارت ہے جو ٹرانزسٹر خارج کرتا ہے۔ عمومی اطلاقات کے لیے پاور اس P=(Vc-Ve)*Ic فارمولے سے معلوم کی جا سکتی ہے۔ یہاں پر نسبتا“ زیادہ درست فارمولا P = (Vc-Ve)*Ic + (Vb-Ve)*Ib استعمال کیا گیا ہے۔
Polarity یہاں پر پولیریٹی سے مراد بائی پولر ٹرانزسٹر کی دو بنیادی اقسام یعنی پی این پی یا این پی این میں سے کوئی ایک ہے۔