رزسٹینس، کپے سیٹینس، وولٹیج اور ٹائم کیلکولیٹر

یہ کیلکولیٹر ایسے برائوزرز پر کام کرے گا جن میں ”جاوا اسکرپٹ“ سپورٹ موجود ہے۔

یہ کیلکولیٹر “رزسٹینس، کپے سیٹینس، وولٹیج اور چارج ٹائم اور فوری (یا لمحاتی) Instant وولٹیج کے گروپ میں سے کوئی سی ایک قدر معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دکھائے گئے ڈایا گرام میں جب سوئچ کو کلوز (آن) کیا جاتا ہے تو کپیسیٹر کو، بیٹری کے 63.2% فیصد تک چارج ہونے کے لیے درکار وقت برابر ہوگا رزسٹینس اور کپے سیٹینس کے حاصل ضرب کے یعنی

T=(R*C)

مثال کے طور پر اگر سرکٹ میں کپیسیٹر کی قدر 100 uF اور رزسٹر کی قدر 100K ہو تو کپیسیٹر کو 12 وولٹ بیٹری سے 7.6 وولٹ تک چارج ہونے کے لیے 10 سیکنڈ درکار ہوں گے۔

اس کیلکولیٹر میں پانچ مقداریں دی گئی ہیں۔ کوئی سی چار مقداریں درج کر کے پانچویں مقدار معلوم کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، کیلکولیٹر میں پہلے سے درج کردہ مقداریں دیکھیں۔ یہ اس طرح ہیں کہ 1 فیراڈ قدر کا کپیسیٹر، 1 اوہم رزسٹر کے راستے، 1 وولٹ بیٹری سے چارج ہو رہا ہے، اسے 777 ملی وولٹ تک چارج ہونے کے لیے 1.5 سیکنڈ درکار ہوں گے ۔ دائیں سے بائیں طرف چلتے ہوئے یہ مقداریں اس طرح درج کی جائیں گی۔


      1, .001, 1000000, 1500

فوری وولٹیج کا خانہ خالی رکھا جا ئے گا جس کا مطلب صفر ہوگا۔حاصل ہونے والا جواب 0.777 کے لگ بھگ ہونا ضروری ہے۔

کوئی بھی ایک خانہ خالی یا صفر مقدار کا حامل رکھا جا سکتا ہے۔ بقیہ چاروں خانوں میں مطلوبہ قدریں درج کر دیں اور “حل کریں“ بٹن دبا دیں۔ اگلی مرتبہ نئی قدریں درج کرنے کے لیے “صاف کریں“ بٹن دبائیں۔

اس کیلکولیٹر میں استعمال کردہ اصول مندرجہ ذیل فارمولا کے مطابق ہیں۔

(Vc = V * (1- e ^ (-t / R*C)

اس میں مختلف مقداریں اس طرح ہوں گی

      Vc     =     کپیسیٹر وولٹیج (وولٹ میں)
      V     =     بیٹری کے سپلائی وولٹیج (وولٹ میں)
      R     =     رزسٹینس (کلو اوہم میں)
      C     =     کپے سیٹینس (مائیکرو فیراڈ میں)
      t     =     ٹائم (ملی سیکنڈ میں)
      e     =     یہ مستقل مقدار constant ہے جو برابر ہے 2.71828 کے۔


کوئی سی چار قدریں درج کریں پانچواں خانہ خالی رکھیں یا اس میں صفر درج کریں
نام قدریں
سپلائی وولٹیج وولٹ
رزسٹینس کلو اوہم
کپے سیٹینس مائیکرو فیراڈ
ٹائم ملی سیکنڈ
لمحاتی وولٹیج وولٹ