ٹرانزسٹر بیس رزسٹر کیلکولیٹر

یہ کیلکولیٹر ایسے براؤزر پر کام کرے گا جن میں ”جاوا اسکرپٹ“ سپورٹ موجود ہے۔

ٹرانزسٹر کی بیس رزسٹر معلوم کرنے کے لئے یہاں پر کیلکولیٹر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ اشد ضروری ہے کہ مندرجہ ذیل ہدایات کا خاص خیال رکھا جائے۔:

  • ٹرانزسٹر کی آن حالت میں اس میں سے گزرنے والی کرنٹ کی زیادہ سے زیادہ مقدار کو پہلے سے معلوم کر لیں۔ یہ ٹرانزسٹر کی کلکٹر کرنٹ ہو گی۔
  • کسی بھی مخصوص ٹرانزسٹر کی مختلف خصوصیات مثلا“ کرنٹ گین، بے ٹا، فارورڈ کرنٹ گین (Hfe) وغیرہ، ٹرانزسٹر کی ڈیٹا شیٹ سے حاصل کریں۔ خراب ترین حالات (Worst Case) میں کام کرنے کے عمل کے لئے Hfe کی دی گئی کم سے کم قدر یا کلکٹر کرنٹ کی درست قدر استعمال کریں۔
  • کلکٹر ایمیٹر وولٹیج (Vce) وہ قدر ہے جو ان دونوں کے مابین موجود ہوگی۔ اس قدر کے لئے ہدایات یہاں پر موجود نہیں ہیں
  • وولٹیج ڈراپ وہ قدر ہے جو کی اس وقت ہو گی جب ٹرانزسٹر اپنی انتہائی عمل کی حالت میں یعنی سیچوریشن Saturation کی حالت میں ہوگا۔ یہ قدر معلوم کرنے کے لئے ٹرانزسٹر کی ڈیٹا شیٹ میں، کلکٹر کرنٹ کے مقابلے میں Vbe اور Vce(sat) کے گراف سے مدد لیں۔
  • ٹرانزسٹر کو مکمل طور پر آن کرنے کی یقین دہانی کے لئے کلکٹر کرنٹ کی قدر کو دوگنا کر کے کیلکولیٹر میں استعمال کریں۔ متبادل طور پر اس کیلکولٹر سے حاصل ہونے والی بیس رزسٹر کی قدر کو نصف کر کے استعمال کریں۔
  • دی گئی مثالوں میں خراب ترین حالات میں ایمپلی فیکیشن فیکٹر (Hfe) اور کلکٹر کرنٹ کی زیادہ سے زیادہ قدر رکھی گئی ہے۔ آپ کی انفرادی ضروریات کے لئے یہ قدریں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ آپ صرف وہ قدریں درج کریں جو آپ کی اپنی ضروریات کے مطابق ہوں۔
  • دی گئی مثالیں مندرجہ ذیل ٹرانزسٹرز کے لئے ہیں۔
  • 2N2222, 2N3055, 2N3904, BC547, TIP31, TIP31A, TIP31C, TIP41, TIP41A, TIP41C, C1383, C828

ٹرانزسٹر بیس رزسٹر کیلکولیٹر

Choose transistor ٹرانزسٹر منتخب کریں
Max rating
انتہائی قدر(ریٹنگ) ۔
Input
ان پٹ
Calculated
حل شدہ قدر
Collector current
کلکٹر کرنٹ
A A      |
      |
Beta (Hfe)
بیٹا
      |
      |
Vce voltage
کلکٹر ایمیٹر وولٹیج
V       |
      |
Base voltage
بیس وولٹیج
V V       |
      |
Voltage drop
وولٹیج ڈراپ
V      |
      ↓
Base resistor value بیس رزسٹینس کی قدر Ω