ایووگاڈرو کے قانون کے مطابق، ایک ہی درجہ حرارت اور دباؤ پر، تمام مثالی گیسوں کے یکساں حجم میں، سالموں کی تعداد برابر( ایک جینو) ہو گی۔ یہ تعداد یا عدد یا نمبر 6.022 141 99 X 1023 کے برابر ہو گا۔ اسے دوسرے طریقے سے بھی بیان کیا جا سکتا ہے۔ " ہر چیز کے ایک مول(گرام مالیکیول) میں جوہروں( ایٹمز)، سالموں (مالیکیولز)یا آئنز کی تعداد ایک جیسی ہو گی۔ یہ تعداد
6.02214199 x 1023
ہے۔ اس تعداد کو یوں بھی لکھا جا سکتا ہے 6.02214199e+23۔