خوارزمی سائنس سوسائٹی اور پاک آسٹرونومرز اسلام آباد کا مشترکہ سائنسی و فلکیاتی میلہ

مجالس:

خوارزمی سائنس سوسائٹی کی قومی سائنس مہم 2016 کے تحت 15 اکتوبر 2016 کو اسلام آباد کے شوقیہ فلکیات دانوں کی انجمن پاک آسٹرونومرز اسلام آباد اور خوارزمی سائنس سوسائٹی کے باہمی تعاون سے سیکٹر جی 10 اسلام آباد کے دو سکولوں میں سائنسی و فلکیاتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ ماڈل سکول فار بوائز اور کریسنٹ انٹرنیشنل سکول میں منعقد ہونے والے اس میلے میں سائنسی تجربات، سائنسی نمائش اور دوربین کے ذریعے سورج کے مشاہدے کا اہتمام کیا گیا۔ میلے میں مذکورہ دونوں سکولوں کے علاوہ دیگر سکولوں کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور دکھائے گئے تجربات اور پراجیکٹس کے متعلق نہایت دلچسپ سوالات کیے۔

میلے کی کچھ جھلکیاں۔

مزید تصاویر پاک آسٹرونومرز اسلام آباد کے فیسبک صفحے پر موجود البم میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی خوارزمی سائنس سوسائٹی کے صفحے پر بھی دو چار دن میں مزید تصاویر آنے کا امکان ہے۔