خوازرمی سائنس سوسائٹی، پاکستان میں سائنسی فکر و کلچر کے فروغ کے لیے کام کرنے والا ایک ادارہ ہے۔ سال 2016ء کے لیے خوارزمی سائنس سوسائٹی نے ملک گیر "قومی سائنس مہم" کا آغاز کیا ہے جس کے تحت وہ مختلف سکولوں اور کالجوں میں جا کر سائنسی میلے منعقد کر رہے ہیں۔ مہم کے متعلق تفصیلات اور سائنسی میلے کے انعقاد میں اپنے سکول یا کالج کی دلچسپی کے اظہار کے لیے فارم خوارزمی سائنس سوسائٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے سکول یا کالج میں بھی اس طرح کا سائنسی میلہ منعقد کیا جائے تو جلد از جلد خوارزمی سائنس سوسائٹی کی ویب سائٹ سے فارم حاصل کر کے ان سے رابطہ کریں۔
قومی سائنسی مہم کے سلسلے میں ہونے والی حالیہ سرگرمیوں کی کچھ تصاویر خوارزمی سائنس سوسائٹی کے فیسبک صفحے پر دیکھی جا سکتی ہیں۔