اوہم کے چچا کی وصیت

السلام علیکم۔
کل ایک جگہ یہ چیز دیکھی۔ اگرچہ انگریزی میں ہے، لیکن کافی مزے دار ہے۔ اس لیے یہاں ارسال کر رہا ہوں۔ :-)

Ohm

اسے "آسان الفاظ" میں یوں لکھیں گے۔
P=I2R
H:-)
(اس مساوات کو درست ظاہر کرنے کے لیے آپ کے ویب براؤزر میں MathML کو ظاہر کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے)

ماخذ۔
http://xkcd.com/643/

اگر کسی کو ابھی تک اس کی صحیح معنوں میں سمجھ نہیں آئی تو بتا دوں کہ یہ سپائیڈرمین فلم کے مشہور جملے "With great power, comes great responsibility" کی پیروڈی ہے۔ ;)

:bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

تصویر میں موجود تحریر کا ترجمہ کریں تو اس دیہاتی کے کچھ پلے پڑے.. :~

محمد سعد's picture

ترجمہ تصویر کے نیچے ہی ریاضی کی زبان میں لکھا ہوا تو ہے۔ P طاقت کی علامت ہے، I برقی روانی یا کرنٹ کی اور R مزاحمت کی۔
اگر اردو ہی میں چاہیے تو پہلے سپائیڈر مین والے جملے کا ترجمہ بھی کر دیتا ہوں تاکہ کوئی کمی نہ رہے۔
سپائیڈر مین کے چچا کی نصیحت: "بڑی طاقت کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں آتی ہیں!"
اوہم کے چچا کی نصیحت: "بڑی طاقت کے ساتھ بڑی مربع برقی روانی ضرب مزاحمت آتی ہے!"
اب تو سمجھ آ گئی ہوگی۔۔۔ :~

سیف's picture

Quote:
"بڑی طاقت کے ساتھ بڑی مربع برقی روانی ضرب مزاحمت آتی ہے!"

کرنٹ کا ترجمہ برقی روانی درست نہیں ہے. کرنٹ دراصل برق یا بجلی کی مقدار ہوتی ہے. وولٹیج برق یا بجلی کا دباو ہوتا ہے. اوہمز لا میں اس کی وضاحت موجود ہے.

محمد سعد's picture

میرے خیال میں تو برق کی مقدار چارج (کولمب میں) ہوگی۔ کرنٹ چونکہ اس چیز کو کہتے ہیں کہ ایک مخصوص وقت میں کتنا چارج گزرتا ہے تو اس کے لیے روانی کا لفظ تکنیکی لحاظ سے درست معلوم ہوتا ہے۔ ہاں اگر بات اصطلاحات کی معیارسازی کی آتی ہے تو اس لحاظ سے شاید اس کا استعمال غلط ہو۔

سیف's picture

سعد آپ نے بالکل درست لکھا ہے، کرنٹ ایک مخصوص دورانیے میں ایک مقام سے گزرنے والے چارج کو کہتے ہیں. اسی لئے میں نے اسے بجلی کی مقدار کہا ہے.

الیکٹرک کرنٹ کا اردو متبادل 'برقی رو' عرصہ دراز سے مستعمل ہے اسی لئے کرنٹ کی جگہ 'برقی روانی' کی اصطلاح مجھے ہضم نہیں ہوئی.ویسے بھی لفظ کرنٹ اپنے درست مفہوم میں زبان زد عام ہے اگر اسے جوں کا توں یعنی 'کرنٹ' ہی رہنے دیا جائے تب بھی کوئی مضائقہ نہیں.

محمد سعد's picture

میں نے سوچا کہ اگر کرنٹ بطور "شے" کے "برقی رو" کہلاتی ہے تو شاید کرنٹ بطور "مقدار" کے "برقی روانی" کہلاتی ہو۔ :D

سیف's picture

محمد سعد wrote:
میں نے سوچا کہ اگر کرنٹ بطور "شے" کے "برقی رو" کہلاتی ہے تو شاید کرنٹ بطور "مقدار" کے "برقی روانی" کہلاتی ہو۔ :D

سعد! سائنس میں تکا....... کچھ جچا نہیں.