کسی کا موٹے عدسوں والا پڑھنے کا چشمہ۔ کم نمبر والا بہتر کام کرے گا۔
ایک محدب عدسہ
ایک فلیش لائٹ
چپکانے کے لیے ٹیپ
باریک کاغذ
اور مدد کرنے کے لیے ایک دوست
طریقۂ کار
نظر کے چشمے کو کسی میز، کرسی یا کسی اور سہارے کے ساتھ ٹیپ کے ذریعے اس طرح جوڑ دیں کہ اس کا ایک عدسہ ہوا میں معلق رہے۔
فلیش لائٹ کو چشمے سے چار میٹر یا زیادہ فاصلے پر کسی میز پر رکھ دیں اور جلا کر اس کا رخ چشمے کی طرف کر دیں۔
چشمے کی دوسری طرف (یعنی فلیش لائٹ کی مخالف سمت میں) کاغذ کو پکڑ کر اسے آہستہ آہستہ چشمے سے دور لے جائیں یہاں تک کہ اس پر فلیش لائٹ کی ایک چھوٹی سی تصویر بن جائے۔ یہ چشمے کے عدسے کا نقطۂ ارتکاز (focal point) ہے۔
اب اپنے دوست کو یہ کاغذ پکڑوا کر محدب عدسہ لیں اور کاغذ کے پیچھے کے رخ پر (چشمے اور فلیش لائٹ کی مخالف سمت میں) پہنچ جائیں۔ اب محدب عدسے میں سے فلیش لائٹ کی اس روشن تصویر کو دیکھیں اور آگے پیچھے کر کے دیکھیں کہ کس مقام پر یہ تصویر سب سے بڑی اور واضح نظر آ رہی ہے۔
دوست سے کہیں کہ وہ کاغذ کو درمیان سے ہٹا دے۔ لیکن آپ محدب عدسے میں سے دیکھتے رہیں۔ تصویر اب پہلے کی نسبت کہیں زیادہ روشن نظر آئے گی کیونکہ اب کاغذ فلیش لائٹ سے آنے والی روشنی کو جذب نہیں کر رہا۔
اب فلیش لائٹ کا کام ختم ہوا لہٰذا اسے بند کر دیں اور محدب عدسے کو تھوڑا سا اوپر، نیچے، دائیں اور بائیں کر کے فلیش لائٹ کے قریب کی چیزوں کو دیکھنے کی کوشش کریں۔
بہت خوب بھائی جان
آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے
محدب عدسہ میرے پاس پڑا ہے
کیا محدب عدسہ اسے کہتے ہیں جو کہ درمیان میں موٹا اور کناروں سے پتلا ہو یا . . .
شاید دوسرے والا مقعر ائینہ کہلاتا ہے
بہت شکریہ
میں اس تجربہ کو کرنے کی کوشش کروں گا.
مکی
بدھ, 11/04/2009 - 16:44
Permalink
میرے پاس مختلف قسم کے دور بین
میرے پاس مختلف قسم کے دور بین بنانے کے لیے ایک عربی کتاب ہے، مگر پلے نہیں پڑی..
محمد سعد
بدھ, 11/04/2009 - 21:31
Permalink
ایک آسان طریقہ
مجھے یہاں پر ایک آسان طریقہ ملا ہے۔
http://www.exploratorium.edu/exploring/space/activity.html
مختصراً لکھ دیتا ہوں۔
درکار سامان۔ِ

طریقۂ کار
لیجیے! آپ کی سادہ سی دوربین تیار ہے۔
میں نے اس مضمون کو ترجمہ کرتے وقت تھوڑا مختصر کر دیا ہے۔ آپ اگر پورا مفصل مضمون پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں پر پڑھیں۔
http://www.exploratorium.edu/exploring/space/activity.html
شازل
بدھ, 11/04/2009 - 21:59
Permalink
بہت خوب بھائی جان آپ نے بہت
بہت خوب بھائی جان
آپ نے بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے
محدب عدسہ میرے پاس پڑا ہے
کیا محدب عدسہ اسے کہتے ہیں جو کہ درمیان میں موٹا اور کناروں سے پتلا ہو یا . . .
شاید دوسرے والا مقعر ائینہ کہلاتا ہے
بہت شکریہ
میں اس تجربہ کو کرنے کی کوشش کروں گا.
شازل
بدھ, 11/04/2009 - 22:19
Permalink
آپ کے ہی بیان کردہ طریقے کے
آپ کے ہی بیان کردہ طریقے کے مطابق ایک ویڈیو ملی ہے جو کہ شاید تھوڑی سے مختلف ہو.
http://www.youtube.com/watch?v=NdSU2vbY9Jc
ایک اور ویڈیو
http://www.youtube.com/watch?v=XumT6D6t_4I&NR=1
محمد سعد
جمعرات, 11/05/2009 - 23:41
Permalink
ہاں جی محدب عدسہ وہی ہوتا ہے
ہاں جی محدب عدسہ وہی ہوتا ہے جو درمیان میں موٹا اور کناروں پر پتلا ہو۔