اطلاعی ای میل

میں نے نوٹ کیا ہے کہ کسی موضوع میں نیا جواب پوسٹ ہونے پر اطلاعی ای میل نہیں آتی.. کیا دروپل میں ایسا کوئی نظام نہیں ہے..؟ اگر ہے تو بہتر ہے کہ اسے فعال کردیا جائے..

محمد سعد's picture

اطلاعی خط کا انتظام کرنے کے لیے اضافی جز (ماڈیول) ڈھونڈ کر نصب کرنا پڑے گا۔ بنیادی پیکج میں یہ سہولت نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ حالیہ تحاریر کی فہرست میں دیکھیں تو آپ کو ہر نئی تحریر کے ساتھ "جدید" لکھا نظر آئے گا۔ فی الحال اسی کے ساتھ گزارا کر لیں۔ ان شاء اللہ جلد ہی بذریعہ خط اطلاع کا بھی کچھ کرتا ہوں۔

محمد سعد's picture

بذریعہ برقی خط اطلاع کا انتظام بھی ہو گیا ہے۔ اس کے لیے میں نے Watcher نام کا اضافی جز نصب کیا ہے۔ فی الحال چونکہ اس کا ترجمہ نہیں کیا، اس لیے جملے انگریزی میں ہوں گے۔ مجلس کے موضوعات کی ہر پہلی تحریر اور ہر کتاب کے صفحے کے نیچے "watch this post" کا اختیار موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ جو موضوع یا کتاب کا صفحہ آپ خود شروع کریں گے یا جس پر آپ کوئی تبصرہ کریں گے، اس پر خود کار طور پر آپ کے لیے نظر رکھی جائے گی۔
دائیں جانب کے کالم میں آپ کے نام کے نیچے "My Watched Posts" کا ربط بنا ہوگا۔ وہاں آپ ان تحاریر کی فہرست دیکھ سکتے ہیں جن پر آپ نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی توجہ فرمائیں کہ اس جز کی تنصیب سے پہلے کی جو تحاریر ہیں، ان پر آپ کے لیے خود کار طور پر نظر نہیں رکھی جا رہی۔ ان پر آپ کو خود یہ اختیار استعمال کرنا ہوگا۔
اس جز کی تنصیب کا ایک اور ضمنی فائدہ بھی ہوا ہے۔ وہ یہ کہ ایک طرح کی سوشل بک مارکنگ کا نظام بن گیا ہے جس کے ذریعے لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ فلاں رکن کن موضوعات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

زبردست.. یعنی ایک تیر سے دو شکار.. بہتر انتظام ہے.. اس طرح آسانی رہے گی..

جی بہتر ہے