کچھ سوالات

مجالس:

تجسس کا مارا یہاں آ پہنچا اور اب سوچ رہا ہوں کیا کیا جائے ؟

یہاں کچھ سوالات و جوابات کا سلسلہ ہے؟
یا ہر سوال کے لئے متعلقہ زمرہ میں الگ سے موضوع شروع کیا جائے؟
اس فورم کی ڈیفالٹ زبان انگریزی ہے کیا؟
میری دلچسپی جیومیٹری سے ہے تو سوچ رہا ہوں کچھ جیومیٹری سے متعلقہ مواد جو کتب یا مختلف ویب سائیٹس سے ہو سکتا ہے ان کو ترجمہ کر کے ادھر پیش کیا جائے۔ کیا ایسا کرنا مناسب رہے گا یا اگر کوئی معلوماتی سائیٹ انگریزی میں ملتی ہے تو اس کا لنک ہی ادھر شیئر کروں؟
فلیش کی مووی لگانے کی سہولت موجود ہے؟
نیز یہ فورم باقی فورمز سے کچھ مختلف لگ رہا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے کچھ ٹیوٹوریل وغیرہ ہے یا خود سے ہی کچھ سرکھپائی کرنا پڑے گی :)

میرا خیال ہے فی الحال اتنے سوالات کافی ہیں :)

محمد سعد's picture

Quote:
یہاں کچھ سوالات و جوابات کا سلسلہ ہے؟
یا ہر سوال کے لئے متعلقہ زمرہ میں الگ سے موضوع شروع کیا جائے؟

سوال و جواب کا حصہ الگ رکھنے کے بجائے یہی کیا گیا ہے کہ متعلقہ زمرہ میں ہی اس موضوع سے متعلق تمام گفتگو ہو، مضامین بھی اور سوال و جواب بھی۔
Quote:
اس فورم کی ڈیفالٹ زبان انگریزی ہے کیا؟

ڈیفالٹ زبان اردو ہے۔ ہاں کہیں کہیں سافٹ وئیر کے ترجمے میں کمی رہ گئی ہے تو وہاں آپ کو انگریزی نظر آئے گی۔
Quote:
میری دلچسپی جیومیٹری سے ہے تو سوچ رہا ہوں کچھ جیومیٹری سے متعلقہ مواد جو کتب یا مختلف ویب سائیٹس سے ہو سکتا ہے ان کو ترجمہ کر کے ادھر پیش کیا جائے۔ کیا ایسا کرنا مناسب رہے گا یا اگر کوئی معلوماتی سائیٹ انگریزی میں ملتی ہے تو اس کا لنک ہی ادھر شیئر کروں؟

ترجمہ کرنا بہتر ہوگا۔ انگریزی میں تو مواد پہلے ہی سے دستیاب ہے۔ فورم کا مقصد ہی سائنسی مواد اردو میں دستیاب کرنا ہے۔
Quote:
فلیش کی مووی لگانے کی سہولت موجود ہے؟

فی الحال کوئی خودکار طریقہ تو نہیں ہے۔ آپ مووی کی طرف لنک لگا سکتے ہیں۔
Quote:
نیز یہ فورم باقی فورمز سے کچھ مختلف لگ رہا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے کچھ ٹیوٹوریل وغیرہ ہے یا خود سے ہی کچھ سرکھپائی کرنا پڑے گی :)

اتنا مشکل نہیں ہے یار۔ تھوڑا سا ہی وقت لگے گا سمجھنے میں۔ :)