ایک کثیر رقمہ (polynomial) اور ex گلی میں جا رہے تھے کہ اچانک انہیں ایک تفرقی عامل (differential operator) اپنی طرف آتا دکھائی دیا۔
کثیر رقمہ ڈر کے بولا، "اوہو! اگر اس کے ساتھ ہمارا ٹاکرا زیادہ بار ہوا تو میں ختم ہو جاؤں گا۔"
ex بولا، "غم نہ کرو۔ میں اس سے نمٹتا ہوں۔ میرا یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ میں ex ہوں۔"
یہ کہہ کر ex تفرقی عامل کی طرف گیا اور اس سے بولا، "آداب! میں ex ہوں۔"
ڈیفرینشل نے جواب دیا، "آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ خاکسار کو d/dt کہتے ہیں۔"
سیف
سوموار, 12/02/2013 - 00:57
Permalink
سرسے گزر گیا
سعد بھئی
اس لطیفے کا اصل مزہ تو صرف ان ہی لوگوں کو آئے گا جو ریاضی میں مہارت رکھتے ہیں۔ مجھ جیسے کم علم کے تو سر سے گزر گیا یہ لطیفہ۔ اگر نیچے وضاحت میں ان تینوں کا تعارف بھی کرا دیتے تو مجھ جیسے بہتوں کا بھلا ہوتا۔
محمد سعد
سوموار, 12/02/2013 - 16:31
Permalink
چند سطور میں کیلکولس سکھانے سے تو رہا
اب یہ بھی نہ کہیں کہ آپ کو سمجھ نہیں آیا۔ کیلکولس سے واقفیت تو آپ کو بھی ہوگی۔
ہاں اگر ان کی بات کرتے ہیں جو اس سے ناواقف ہیں تو ان کو میں چند سطور میں کیلکولس سکھانے سے تو رہا۔ ہاں جسے بنیادی تصورات سے واقفیت ہو، اس کے لیے یہ اشارہ دے سکتا ہوں کہ
کسی کثیر رقمے (پولینامیل) کا تفرقی سر (derivative) لینے سے اس کی طاقت کم ہو جاتی ہے۔ اگر یہ عمل کئی بار دہرایا جائے تو آخر کار نتیجہ صفر پر پہنچ جاتا ہے۔
لیکن یہاں جو معاملہ ہے، اس میں کچھ فرق ہے۔
ex فنکشن ہے x کا، نہ کہ t کا۔ اگر اس کا t کے لحاظ سے تفرقی سر نکالا جائے گا تو اس کا نتیجہ وہی آئے گا جو کسی مستقل کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔ یعنی صفر۔
سیف
منگل, 12/03/2013 - 01:35
Permalink
شکریہ
شکریہ سعد میں آپ کا ممنون ہوں