سائنسی چھیڑ چھاڑ-۱

  • سائنس کا ھدف یہ ہے کہ بہتر چوہے دان تیار کیا جائے جبکہ قدرت کا ھدف یہ ہے کہ بہتر چوہے پیدا کئے جائیں۔
  • مشہور امریکی ٹی وی چینل سی این این پر بتایا گیا کہ حال ہی میں ایک نیا مطلق عدد(پرائم نمبر) دریافت ہوا ہے جو گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے میں چار گنا بڑا ہے۔
  • بیالوجی وہ واحد سائنس ہے جس میں ضرب (ملٹی پلیکیشن) کا وہی مطلب ہے جو تقسیم (ڈویژن) کا ہے۔
  • البرٹ آئن سٹائن کا ایک مقولہ: آپ کسی بھی چیز کو اس وقت تک نہیں سمجھ سکتے جب تک آپ اسے اپنی دادی کو وضاحت سے نہ سمجھا سکیں۔
  • ایک کار کے بمپر پر سرخ رنگ کا ایک اسٹکر لگا ہوا تھا جس پر لکھا تھا "اگر یہ آپ کو نیلا نظر آ رہا ہے تو آپ کی رفتار بہت تیز ہے"۔
  • سوال: ڈوپلراثر Dopeler Effect کیا ہے؟
  • جواب: یہ احمقانہ خیالات کا وہ اثر ہے جو اس وقت زیادہ مناسب و موزوں محسوس ہوتا ہے جب وہ آپ کی طرف زیادہ تیز رفتاری سے آ رہے ہوتے ہیں۔