ایک ریاضی دان، ایک ماہر علم الابدان اور ایک ماہر طبیعات ایک ساتھ ایک ہوٹل میں بیٹھے تھے۔ ہوٹل کی ایک کھڑکی گلی کی طرف تھی جہا ں سے لوگوں کی آمد و رفت دکھائی دیتی تھی۔
تینوں بیٹھے لوگوں کو آتے جاتے دیکھ رہے تھے اور چپ چاپ مشاہدہ کر رہے تھے۔
انہوں نے دیکھا کہ دو آدمی ایک مکان میں داخل ہوئے ہیں۔ کچھ وقت گزر گیا۔
تھوڑی دیر بعد انہوں نے دیکھا کہ اسی مکان سے تین آدمی باہر نکلے ہیں۔ تینوں ماہرین حیران ہو گئے۔ کچھ دیر تک ایک دوسرے کو دیکھتے رہے پھر
ماہر طبیعات بولا "پیمائش درست نہیں ہے"۔
ماہر علم الابدان نے نتیجہ نکالا"وہ دو سے تین بن گئے ہیں"۔
ریاضی دان نے دونوں کو جھٹلایا "اب اگر قطعی طور پر صرف ایک آدمی مکان میں واپس چلا جائے تو مکان پھر خالی ہو جائے گا"۔