قدیم ایجادات

اثرات وقت ایجاد مقام ایجاد ایجاد
ان ہتھیاروں نے قدیم انسانوں(ہوموہیبلیز) کو دوسرے جانداروں یا جانوروں پر برتری دلائی 26 لاکھ سال قبل مسیح افریقہ پتھر کے اوزاریا ہتھیار
قدیم انسانوں (ہومواریکٹس) نے اپنی خوراک کو بہتر بنایا، قدرتی تیار خوراک کے ختم ہونے کے خدشے کا حل نکالا اور جو اشیاء پکائے بغیر نہیں کھائی جا سکتی تھیں انہیں کھانے کے قابل بنایا۔ 14.2 لاکھ سال قبل مسیح افریقہ آگ کا استعمال
جسم کی حفاظت، سترپوشی، موسم کی سختیوں کا حال اور سایہ دار رہائش بصورت شامیانہ حاصل ہوئی۔ 5 لاکھ سال قبل مسیح افریقہ کپڑوں کی بنائی
ان اوزاروں اور ہتھیاروں کے بل بوتے پر قدیم انسانوں (ہوموسیپیتھ )نے دوسروں جانداورں پرغلبہ پایا۔ 4 لاکھ سال قبل مسیح افریقہ کاٹنے والے اوزار یا ہتھیار
خوراک کے لئے خشکی کے جانوروں کے ساتھ ساتھ آبی جانورں کا استعمال ممکن ہوا۔ 38 ہزار سال قبل مسیح افریقہ ہڈیوں کو کانٹوں کے طور پر استعمال کر کے ماہی گیری
شکار میں آسانی اور خونخوار جانورں سے دور رہ کر شکار کرنے کی سہولت حاصل ہوئی۔ 30 ہزار سال قبل مسیح افریقہ نیزہ
فضائی پرندوں کا شکار ممکن ہوا اور خوراک کے وسائل میں ایک اور اضافہ حاصل ہوا۔ زمینی شکار میں حفاظتی بندوبست وسیع ہوا۔ 30 ہزار سال قبل مسیح افریقہ تیر کمان
اپنی ذاتی ضروریات خوراک لباس رہائش سے مطمئن ہونے کے بعد انسان نے فنون لطیفہ کی طرف توجہ دی۔ جس کے آثار یورپ وسطی کے غاروں میں بنی ہوئی تصویروں سے ملے۔ 28 ہزار سال قبل مسیح یورپ فنون لطیفہ(مصوری وغیرہ)
اجناس اور سبزیوں کو بطور خوراک استعمال کرنے کا آغاز ہوا۔ 25 ہزار سال قبل مسیح یورپ کھانا پکانے کا چولہا یا تندور
آبادی میں اضافے سے لین دین میں اضافہ ہوا اور میل جول میں وسعت آئی جس سے اعدادوشمار کا نظام وجود میں آیا۔ 20 ہزار سال قبل مسیح افریقہ اعداد و شمار
جانوروں کی چربی جلا کر روشنی حاصل کی گئی اور رات کے اندھیرے کا تدارک کیا گیا نیز رات میں اپنی حفاظت کا بندوبست کیا گیا۔ 17 ہزار سال قبل مسیح یورپ چراغ یا دیا
کتوں کو اپنی املاک کی حفاظت اور شکار میں سہولت کے لئے استعمال کیا گیا نیز دشمنوں کے خلاف اضافی قوت فراہم کی گئی۔ 12 ہزار سال قبل مسیح چین، میسو پوٹیمیا، یورپ کتوں کو سدھانا
پہلا آلہء موسیقی جسے اہم مواقع پر استعمال کیا گیا۔ جنگ کے موقع پر بھی استعمال ہوا۔ 12 ہزار سال قبل مسیح افریقہ ڈھول
آبی سفر کا آغاز ہوا اور آبی شکار کے لئے دور دراز علاقوں تک رسائی ممکن ہوئی۔ 10 ہزار سال قبل مسیح بحرالکاہل کے ساحلی علاقے کشتی