خفیہ کوڈ

ایک خاص کمرے میں داخل ہونے کے لئے ایک شخص کو پانچ ہندسوں پر مشتمل ایک خفیہ کوڈ دیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے چند دن کے وقفے سے جب وہ اس کمرے میں کسی کام سے داخل ہونے جا رہا تھا تو اسے کوڈ بھول گیا۔ اس کوڈ کے ہندسے ایسے تھے کہ
کوڈ کے پانچویں اور تیسرے ہندسے کا مجموعہ چودہ کے برابر تھا
چوتھا ہندسہ دوسرے ہندسے سے ایک زیادہ تھا
پہلا ہندسہ دوسرے ہندسے کے دگنے سے ایک کم تھا
دوسرا ہندسہ اور تیسرا ہندسہ جمع کرنے پر مجموعہ دس کے برابر تھا
پانچوں ہندسوں کا مجموعہ تیس تھا

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ خفیہ کوڈ کیا تھا؟

محمد سعد's picture

فرض کریں کہ وہ عدد ہے abcde۔ اس سوال سے ہمیں a سے e تک پانچ قدروں کے لیے پانچ مساواتیں حاصل ہوتی ہیں۔
اس صورت حال کو ہم ایک میٹرکس کے ذریعے کچھ یوں ظاہر کر سکتے ہیں۔
001010-1010-120000110011111|14111030
سطروں کی ترتیب بدل کر اور انہیں کچھ ضرب، جمع اور تفریق کے عمل سے گزار کر ہم اس میٹرکس پر پہنچتے ہیں۔
1-2000010-10001100001-100001|-1-111-38
آخری سطر سے شروع کرتے ہوئے
e = 8
اس قدر کو اوپری سطر میں استعمال کرتے ہیں
d -e = -3
d - 8 = -3
d = 5
مزید اوپر چلتے ہیں
c + d = 11
c + 5 = 11
c = 6
مزید اوپر
b - d = -1
b - 5 = -1
b = 4
اور یوں ہم آخر کار اوپری سطر تک پہنچ جاتے ہیں
a - 2b = -1
a - 2(4) = -1
a -8 = -1
a = 7

اور یوں ہمیں اپنا مطلوبہ حل ملتا ہے۔
abcde
74658
اور اس تمام عمل کے دوران ہم یہ سوال پوچھنے کی گستاخی سے گریز کرتے ہیں کہ اس شخص کو اپنے کوڈ کی یہ تمام خصوصیات کیسے یاد رہ گئیں اور صرف پانچ ہندسوں کا کوڈ کیوں بھول گیا۔