جنوری 31 دن کا ہوتا ہے اس کا مطلب ہے کہ جنوری میں کسی تاریخ کا جو دن ہے وہ فروری کی ہر تاریخ میں تین دن آگے ہوگا۔ (جنوری میں 28 تاریخ تک چار مکمل ہفتے ہوتے ہیں)۔
ذیل کی جدول میں ہر مہینے کے آگے دنوں کی وہ تعداد لکھی ہے جو اوپر بتائے گئے فرق کو ظاہر کرتی ہے۔
جنوری = 0
فروری = 3
مارچ = 3
اپریل = 6
مئی = 1
جون = 4
جولائی = 6
اگست = 2
ستمبر = 5
اکتوبر = 0
نومبر = 3
دسمبر = 5
اب جس تاریخ کا دن معلوم کرنا ہو وہ لکھ لیں یا کسی سے پوچھیں۔ مثال کے طور پر ہم 23 جون 1986 تاریخ کا دن معلوم کریں گے۔
اوپر دی گئی جدول میں جون کے آگے 4 لکھا ہے۔
دن کی تاریخ 23 ہے۔
سال کے آخری دو ہندسے 86 لے کر ان کو 4 پر تقسیم کر کے لیپ کے سال معلوم کر لیں جواب 21 آئے گا (86 تقسیم 4 جواب 21)
ان چاورں اعداد کو آپس میں جمع کر لیں 4 + 23 + 86 + 21 = 134
اب حاصل جواب کو 7 پر تقسیم کریں 134/7=19 باقی بچا 1
اب ذیل کی جدول کے مطابق 1 کے آگے پیر لکھا ہے چنانچہ 23 جون 1986 تاریخ کو پیر کا دن ہوگا۔
0 = اتوار
1 = پیر
2 = منگل
3 = بدھ
4 = جمعرات
5 = جمعہ
6 = ہفتہ