اگر آپ کسی کی عمر معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ریاضی کی مدد سے یہ ترکیب استعمال کریں
اپنے کسی دوست سے کہیں کہ وہ اپنے دل میں اپنی عمر سوچے
اب ان سے کہیں کہ عمر کے بائیں طرف کے پہلے ہندسے کو 5 سے ضرب دیں۔
(اگر عمر خوش قسمتی سے تین ہندسوں میں ہے مثلا 101 سال تو بائیں سے پہلے دو ہندسوں(10) کو پہلا ہندسہ تصور کریں)
اب ان سےکہیں کہ حاصل ضرب میں 3 جمع کریں اور حاصل جمع کو دگنا کر لیں۔
اب آپ نے ان سے کہنا ہے کہ حاصل ہونے والی رقم میں عمر کا دوسرا ہندسہ جمع کر لیں۔
اب آپ ان سے جواب پوچھیں۔
اگر انہوں نے حساب صحیح کیا ہے تو بتائی گئی رقم میں سے 6 منہا (منفی) کردیں، حاصل جواب عمر ہو گی۔
مثال کے طور پر اگر آپ کے دوست کی عمر 25 سال ہے
وہ اپنی عمر کے پہلے ہندسے 2 کو پانچ سے ضرب دیں گے تو جواب 10 حاصل ہوگا
اب آپ ان سے کہیں گے کہ جواب میں 3 جمع کریں، اس طرح جواب 13 آئے گا۔
اب آپ نے ان سے کہنا ہے کہ حاصل جمع کو دگنا کر کے اس میں عمر کا دوسرا ہندسہ 5 جمع کر لیں۔ اس طرح 13 کو دگنا کرنے سے 26 اور اس میں 5 جمع کرنے سے جواب 31 حاصل ہوگا۔
اب آپ ان سے جواب پوچھ کر اس میں سے 6 منہا کر لیں گے تو جواب میں ان کی عمر معلوم ہو جائے گی۔ یعنی 31 میں سے 6 منہا کرنے پر جواب 25 حاصل ہو گا جو آپ کے دوست کی عمر ہے۔