یہ میں کہاں آگیا ہوں.... ہیلو۔۔۔۔ کوئی ہے !!!!

مجالس:

یہ میں کہاں آگیا ہوں.... نہ بندہ نہ بندے کی ذات . یہ کیسا شہر خاموشاں ہے!!!!فورم کو غالبا 3 سال ہوگئے ہیں.لیکن یہاں تو کوئی ایکٹیوٹی نہیں ہے.ایڈمن بھی لگتا ہے فورم بنانے کے بعد اسے بھول ہی گئے ہیں. اردو محفل کے نبیل، مکی اور افتخار راجہ کی چند پرانی پوسٹیں نظر آرہی لیکن لگتا ہے کہ یہ حضرات بھی منہ موڑ چکے ہیں.
اس نوعیت کا غالبا واحد اردو فورم ہے اگرچہ فعال نہیں ہے لیکن پھر بھی اچھا لگا.اسی لئیے رکنیت اختیار کی. دیکھیں آگےکیا ہوتا ہے......

محمد سعد's picture

سر جی، دراصل کچھ حالات ایسے درہم برہم ہیں کہ زیادہ دیر تک کسی ایک کام پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ اور سائنسی تحریر لکھنا چونکہ کافی ارتکاز کا تقاضا کرتا ہے تو خود تو کچھ نیا لکھ نہیں پا رہا۔ ایک اور امکان یہ تھا کہ دیگر لوگ یہاں سوال و جواب کرتے تو اس میں مختصراً کسی بات پر تبصرہ کرنے کا موقع ملتا۔ لیکن ہوا یوں کہ اس قسم کی گفتگو کے لیے لوگ شاید فیسبک کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ تو یہ فورم فی الحال سنسان ہی پڑا ہے۔ ابھی میں چھٹیوں میں گھر آیا ہوں، دیکھتا ہوں کیا ہو پاتا ہے اس سلسلے میں۔