اوہمز لاء کیلکولیٹر بغیر پاور

یہ کیلکولیٹر ایسے برائوزرز پر کام کرے گا جن میں ”جاوا اسکرپٹ“ سپورٹ موجود ہے۔

کرنٹ ، وولٹیج اور رزسٹینس میں ایک سادہ سا باہمی تعلق موجود ہے۔ اس تعلق کو جارج سائمن اوہم Georg Simon Ohm نام کے ایک سائنس دان نے دریافت کیا تھا اسی لئے اسے اوہم کا قانون یا Ohm’s Law کہتے ہیں۔

ذیل کے تین جدول اوہمز لا کے فارمولے کے مطابق قدریں ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں آپ کو تین میں سے کوئی سی دو مقداریں درج کرنا ہوں گی۔ یہ تین مقداریں وولٹیج میں فرق (V) یا (E) جسے وولٹ میں ناپا جاتا ہے، کرنٹ (I) یا ایمپئریج جسے ایمپئر میں ناپا جاتا ہے اور رزسٹینس (R)جسے اوہم میں ناپا جاتا ہے، ہیں۔ ان کی وضاحت اس طرح ہے


وولٹیج میں فرق : (V) یا (E) سرکٹ کے دو مقامات کے درمیان وولٹیج میں فرق
کرنٹ : (I) سرکٹ کے دو مقامات کے درمیان گزرنے والی کرنٹ
رزسٹینس : سرکٹ کے دو مقامات کے درمیان رزسٹینس

اوہم لا کی تین شکلیں ہیں
وولٹیج معلوم کرنے کے لیے(V = I x R)

کرنٹ معلوم کرنے کے لیے (I = V / R)
رزسٹینس معلوم کرنے کے لیے۔(R = V / A)

( DV سے مراد وولٹیج ڈفرینس ہے اسے V یا E سے بھی ظاہر کیا جاتا ہے)

تینوں جدول کے دیئے گئے خانوں میں سے کسی بھی دو خانوں میں مطلوبہ مقداریں درج کریں اور کیلکولیٹ کا بٹن دبا دیں، بقیہ دو مقداریں ظاہر ہو جائیں گی۔ دوبارہ استعمال کے لئے ری سیٹ بٹن دبانا ضروری ہوگا۔

اوہمز لاء کیلکولیٹر بغیر پاور

سرکٹ میں وولٹیج معلوم کرنے کے لیے...
ان پٹ کرنٹ

Amps
ان پٹ رزسٹینس

Ohms
 

 
وولٹیج کی مقدار

Volts

سرکٹ میں کرنٹ معلوم کرنے کے لیے ...
ان پٹ وولٹیج

Volts
ان پٹ رزسٹینس

Ohms
 

 
کرنٹ کی مقدار

Amps

سرکٹ میں رزسٹینس معلوم کرنے کے لیے...
ان پٹ وولٹیج

Volts
ان پٹ کرنٹ

Amps
 

 
رزسٹینس کی مقدار

Ohms