متفرق

ٹائپ نمبرز

کچھ آئی سی مختلف کمپنیاں بناتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ٹائپ نمبر مختلف لیکن ان کی خصوصیات ایک جیسی ہوتی ہیں۔اسی وجہ سے الیکٹرونکس ڈائجسٹ میں ایسے آئی سیز کا مختصر نمبر ہی استعمال کیا جاتاہے۔ اگر کہیں مکمل ٹائپ نمبر استعمال کیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اس سرکٹ میں صرف وہی آئی سی ہی درست نتائج مہیا کرے گا۔

مثال کے طور پر اگر کسی سرکٹ میں ٹائمر آئی سی 555 یا آپریشنل آئی سی 741 استعمال کیا گیا ہو تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان ٹائپ نمبرز کے آئی سیز میں سے کوئی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی 555 کی جگہ LM555 یا mA555 یا MC555 وغیرہ۔ آئی سی 741 کی جگہ MIC741 یا µA741 یا SN72741 وغیرہ۔

جنرل پرپز ٹرانزسٹر

جنرل پرپز PNP یا جنرل پرپز NPN سلیکان ٹرانزسٹر سے مراد ایسا لو فریکوئنسی ٹرانزسٹر ہوتا ہے جس میں مندرجہ ذیل خصوصیات موجود ہوں۔ عمومی مقاصد کےٹرانزسٹر سے بھی یہی مرا د ہوگی:

خصوصیت قدر تفصیل
زیادہ سے زیادہ Vceo 20 کلکٹر ایمیٹر کے مابین وولٹ جبکہ بیس اوپن ہو
زیادہ سے زیادہ Ic 100mA کلکٹر کرنٹ
کم ازکم hfe 100 کرنٹ گین
زیادہ سے زیادہ Ptot 100mW پاور کا اخراج
کم ازکم ft 100MHz کٹ آف فریکوئنسی

ٹیسٹ وولٹیج

سرکٹ ڈایاگرامز میں وولٹیج کی جو مقداریں بیان کی جاتی ہیں وہ عام طور پر ایسے وولٹ میٹر سے ناپی جاتی ہیں جس کی حساسیت 20KΩ فی وولٹ ہوتی ہے۔ بصورت دیگر بتا دیا جاتا ہے۔

الیکٹرونکس ڈائجسٹ میں وولٹ ظاہر کرنے کے لیئے V اور وولٹیج ظاہر کرنے کے لیئے U استعمال کیا جاتا ہے۔