ویری ایبل رزسٹر

ویری ایبل رزسٹرز ، خاص طور پر پری سیٹ پوٹیشو میٹرز پر ان کی قدر کوڈ میں لکھی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر 302, 103, 101 وغیرہ۔ اس کوڈ میں بائیں طرف کے دو ہندسے ویری ایبل رزسٹر کی قدر کو اور دائیں طرف کا ہندسہ قدر میں صفروں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔اس طرح حاصل ہونے والی قدر اوہمزمیں حاصل ہوتی ہے۔ مثلاً اگر ویری ایبل رزسٹر پر لکھا ہوا کوڈ 101 ہو تو اس کی قدر 100 اوہم ہوگی۔ (بائیں طرف کے دو ہندسے 10 ہیں جبکہ دائیں طرف کا ہندسہ 1 ہے اس طرح ہم 10 کے ساتھ ایک صفر کا اضافہ کرکے اسے 100 بنا لیں گے)۔ اسی طرح 103 کوڈ کا مطلب 10000 اوہم یا 10K اوہم ہوگا۔ذیل میں دی گئی مثالوں سے اس کی مزیدوضاحت ہو جائے گی۔

کوڈ قدر کوڈ قدر
101 100 اوہم 503 50K اوہم
121 120 اوہم 603 60K اوہم
151 150 اوہم 703 70K اوہم
201 200 اوہم 803 80K اوہم
301 300 اوہم 903 90K اوہم
401 400 اوہم 104 100K اوہم
501 500 اوہم 204 200K اوہم
601 600 اوہم 304 300K اوہم
701 700 اوہم 404 400K اوہم
801 800 اوہم 504 500K اوہم
901 900 اوہم 604 600K اوہم
102 1K اوہم 704 700K اوہم
202 2K اوہم 804 800K اوہم
302 3K اوہم 904 900K اوہم
402 4K اوہم 105 1M اوہم
502 5K اوہم 205 2M اوہم
602 6K اوہم 305 3M اوہم
702 7K اوہم 405 4M اوہم
802 8K اوہم 505 5M اوہم
902 9K اوہم 605 6M اوہم
103 10K اوہم 705 7M اوہم
203 20K اوہم 805 8M اوہم
303 30K اوہم 905 9M اوہم
403 40K اوہم