برقی سرکٹ کے اسباق

عنوان۔ Lessons In Electric Circuits

مصنف۔ Tony R. Kuphaldt
ترجمہ۔ محمد سعد

یہ کتاب Design Science License کی شرائط کے تحت دستیاب ہے جو کہ عوام الناس کو اس کتاب کی آزادانہ نقول بنانے، تقسیم کرنے اور اس میں ترامیم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس اجازت نامے کی ایک مفصل نقل یہاں پر دیکھی جا سکتی ہے۔
http://www.allaboutcircuits.com/l_dsl.html

کتاب کا ترجمہ فی الحال مکمل نہیں ہے۔ ان شاء اللہ وقتاً فوقتاً اضافے کرتا رہوں گا۔ اگر آپ ترجمے کی تکمیل کا انتظار نہیں کر سکتے تو انگریزی نسخہ یہاں پر موجود ہے۔
http://www.allaboutcircuits.com

تبصرے

سعد بھیاء بہت بہت مبارک ہو اس پاگل خانے کی اور مین اس پاگل خانے کا ایک رکن بن کر بہت خوشی محسوس کر رھا ہوں۔ الیکٹرک اور الیکٹرونکس میرے بچپن کے شوق تھے اب تو روز گار کا من زور گھوڑا اس طرف آنے ہی نہیں دیتا انشااللہ آپ کی دی ہوئی معلومات کو ضرور آگے بڑھایا جائے گا ۔اردو کے الفاظ کافی مشکل لگا دیے ہیں ۔ اتنی اچھی کاوش اور لگن کے لیے مبارک باد۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے ۔آمین

محمد سعد's picture

شکریہ اور خیر مبارک
اردو کے جن الفاظ کے متعلق مجھے لگا کہ یہ لوگوں کو مشکل لگ سکتے ہیں، ان کے ساتھ ہی بریکٹ میں انگریزی کے الفاظ بھی لکھ دیے ہیں تاکہ جن لوگوں نے اردو کے بجائے انگریزی کا لفظ سن رکھا ہو، انہیں بھی سمجھ آ جائے۔

سب سے پہلے تو مبارک باد
مجھے کچھ بائیوانرجی کے بارے میں جاننا ہے

جی تو شازل بھائی کیا جاننا چاہتے ہیں آپ بائیو انرجی کے بارے میں......

میں نے مطلوبہ سیکشن میں جواب پوسٹ کردیا ہے
بجلی کے استعمال کے لیے

السلام علیکم-
آپ سب کو اس علمی کاوش پر مبارکباد-
میں اس علمی کاوش میں کیسے حصہ لے سکتا ہوں ؟

محمد سعد's picture

نعمان wrote:
السلام علیکم-
آپ سب کو اس علمی کاوش پر مبارکباد-
میں اس علمی کاوش میں کیسے حصہ لے سکتا ہوں ؟

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
آپ اگر کسی سائنسی موضوع پر لکھ سکتے ہیں تو مجلس میں لکھیں۔
http://science.urducoder.com/forum
اگر زیادہ بلند سطح کے مضامین نہیں لکھ سکتے تو بچوں کے لیے کچھ تحاریر تو لکھ یا ترجمہ کر سکتے ہوں گے، مثلاً فلاں چیز کیسے کام کرتی ہے یا کوئی آسان تجربہ، جن سے ان میں کچھ سیکھنے کا شوق پیدا ہو۔
اگر یہ بھی نہیں تو وقتاً فوقتاً کوئی سوال ہی پوچھ لیا کریں کیونکہ جب لوگ اس کا جواب دیں گے تو وہ بھی معلومات کا ایک ذریعہ بن جائے گا۔
یا اگر آپ کے پاس اردو کی کوئی سائنسی کتاب ہو تو آپ اسے یہاں شامل کر سکتے ہیں۔
http://science.urducoder.com/book
اس کے علاوہ اگر آپ اس کی مشہوری کے لیے کچھ کرنا چاہیں تو یہ بھی اچھا ہوگا کیونکہ اس طرح بہت سے نئے لکھاری بھی آئیں گے جس سے مفید مضامین اور کتب کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

ویسے سب کے سب لوگ اپنی مبارکبادیں یہاں کیوں جمع کر رہے ہیں؟ کہیں مجلس کے حصے میں کوئی دشواری تو پیش نہیں آ رہی؟