ریاضیاتی مساواتیں اور فارمولے پڑھنے میں دشواری؟

مجالس:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔

مجلس ہٰذا پر ریاضی کے فارمولے اور مساواتیں وغیرہ لکھنے کے لیے تصاویر پر انحصار کرنے کے بجائے ان کو MathML میں لکھا جاتا ہے۔ MathML ویب پر ریاضیاتی متن لکھنے کے لیے W3C کا معیار ہے. اگر آپ اس کے متعلق تفصیلات جاننا چاہتے ہوں تو یہاں پر دیکھیں۔
http://www.w3.org/Math/whatIsMathML.html

اس مضمون میں میں آپ کو مختصراً میتھ ایم ایل کے استعمال کا طریقہ بتاؤں گا۔

پہلا مرحلہ۔ MathML کو درست طور پر ظاہر کرنا:

سب سے پہلے تو یہ دیکھ لیں کہ آیا آپ کا براؤزر پہلے سے ہی MathML کو درست طور پر ظاہر کرنے کے قابل ہے۔
http://www.w3.org/Math/XSL/pmathml2.xml
اگر اوپر دیے گئے ربط پر ریاضیاتی متن درست طور پر نظر آ رہا ہے تو اگلے حصے پر چلے جائیں۔ بصورتِ دیگر میتھ ایم ایل کو درست ظاہر کرنے کا طریقہ پڑھیں۔

    میتھ ایم ایل کو درست طور پر ظاہر کرنے کے لیے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہوگی۔
  1. میتھ ایم ایل کو سمجھنے والا ویب براؤزر۔
  2. ریاضیاتی علامات کو درست ظاہر کرنے کے لیے فانٹس۔

موزیلا پر مبنی تمام ویب براؤزر، مثلاً فائرفاکس، میتھ ایم ایل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی براؤزر ہے تو آپ کو صرف ریاضیاتی فانٹس کی ضرورت ہے۔ موزیلا کے میتھ ایم ایل فانٹس کے پراجیکٹ کا مرکزی صفحہ یہ رہا۔
http://www.mozilla.org/projects/mathml/fonts/

میں مختصر ہدایات لکھ دیتا ہوں:

    موزیلا پر مبنی ویب براؤزرز (فائرفاکس وغیرہ) کے لیے:
  • اگر آپ موزیلا 1.9 پر مبنی براؤزر (مثلاً فائرفاکس 3) استعمال کر رہے ہیں تو STIX Fonts نصب کریں۔ لینکس پر (اگر پہلے سے نصب نہ ہو تو) اپنے پیکج منیجر کے ذریعے stix-fonts کا پیکج نصب کریں اور ونڈوز کے لیے یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
    http://www.mozilla.org/projects/mathml/fonts/stix/STIXBeta.zip
    ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد کشید (extract) کر کے سسٹم کے فانٹس والے فولڈر میں ڈال دیں۔
    اگر آپ ونڈوز کا کوئی بہت پرانا نسخہ استعمال کر رہے ہیں جس میں اوپن ٹائپ فانٹس کی سپورٹ نہیں ہے تو یہاں سے ٹرو ٹائپ فانٹس کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
    http://olegueret.googlepages.com/stixfonts-ttf
  • اگر موزیلا 1.8 پر مبنی براؤزر (مثلاً فائرفاکس 2) استعمال کر رہے ہیں تو لینکس پر mathml-fonts کا پیکج نصب کریں اور ونڈوز کے لیے یہ انسٹالر استعمال کریں۔
    http://web.mit.edu/atticus/www/mathml/mit-mathml-fonts-1.0-fc1.msi

انٹرنیٹ ایکسپلورر چونکہ ویب کے عالمی معیارات کا لحاظ نہ کرنے کی وجہ سے کافی بدنام ہے، اس لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں کہ اس میں میتھ ایم ایل کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں تو آپ کو MathPlayer نامی یہ پلگ ان نصب کرنا پڑے گا۔
http://www.dessci.com/en/products/mathplayer/download.htm
اس کے انسٹالر میں چونکہ فانٹس بھی موجود ہیں اس لیے انہیں علیحدہ نصب کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ پلگ ان انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 سے زیادہ پرانے نسخے کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔

دیگر ویب براؤزرز کے متعلق فی الحال مجھے معلوم نہیں۔ اگر بعد میں کبھی کوئی معلومات ملیں تو یہاں پر لکھ دوں گا۔ ان شاء اللہ۔

دوسرا مرحلہ۔ MathML میں ریاضیاتی متن لکھنا:

    میتھ ایم ایل میں مساواتیں اور فارمولے لکھنے کے لیے آپ ان میں سے کوئی ایک اوزار استعمال کر سکتے ہیں۔
  • FireMath
    یہ فائرفاکس کا ایک اضافیہ (extension) ہے جس کی مدد سے آپ فائرفاکس کے اندر رہتے ہوئے بڑی آسانی کے ساتھ میتھ ایم ایل کوڈ میں مساواتیں اور فارمولے لکھ سکتے ہیں۔
    http://www.firemath.info
  • Amaya HTML Editor
    یہ W3C کا ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر ہے۔ اس میں میتھ ایم ایل کی سپورٹ بھی موجود ہے۔
    http://www.w3.org/Amaya/

نوٹ: ایک بات کا خیال رکھیں۔ ان اوزاروں کی مدد سے جو کوڈ آپ حاصل کریں گے، وہ کئی سطور پر مشتمل ہوگا۔ اسے جب آپ یہاں پر کسی تحریر میں شامل کرتے ہیں تو آپ کو اس تمام کوڈ کو ایک ہی سطر میں لکھنا پڑے گا ورنہ مجلس کا سافٹ وئیر خود کار طور پر اس کی ہر سطر کے آخر میں لائن بریک ڈال دے گا جس کی وجہ سے کوڈ غلط ہو جائے گا اور ریاضیاتی متن درست نظر نہیں آئے گا۔